دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان: آواران میں فوجی جارحیت جاری،4 افراد جبراً لاپتہ

مقبوضہ بلوچستان: آواران میں فوجی جارحیت جاری،4 افراد جبراً لاپتہ

آواران ( ہمگام نیوز ) بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی فوج کی جارحیت جاری ہے۔

تحصیل مشکے کے علاقے نوکجوسے پاکستانی سیکورٹی فورسز نے 4 افراد کو حراست میں لیکرجبراً لاپتہ کردیاہے۔

لاپتہ کئے گئے افراد کی شناخت خالقداد ولد نیاز محمد، اکبر ولد گلداد، نذیر احمد ولداکبر اور بہار ولد محمود کے ناموں سے ہوگئی۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ ضلع آواران کے بیشتر علاقوں میں فورسز نے موبائل سروسز کے نیٹ ورکس کو صرف چند کلو میٹر تک محدود کردیا ہے جس سے رابطوں اور ہر طرح کے خبروں کی رسائی میں لوگوں کومشکلات درپیش ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق ضلع آواران کے دور دراز علاقوں میں سیکورٹی کی جارحیت جاری ہے۔فورسز اہلکار گھروں میں گھس کر خواتین وبچوں کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہے۔جبکہ متعددافرادکی گرفتاریوں کے بھی اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق دو دن قبل فورسز نے مشکے النگی سے ایک ہی خاندان کے 2 افراد کو رندک چوکی میں پیشی کے بعد لاپتہ کردیا ہے جو ابھی تک لاپتہ ہیں۔

اسی طرح گذشتہ روز مشکے کے علاقے پروار سے عبدالحق ولد جنگی خان نامی ایک اورشخص کو فورسز نے پیشی کے بہانے آرمی کیمپ کھندڑی میں بلایا جو واپس گھر نہیں لوٹا اور اس کے بارے میں کوئی خبر نہیں ہے۔

علاقائی ذرائع کے کے مطابق مذکورہ شخص کو اس سے قبل کئی مرتبہ فورسزنے تشددکانشانہ بنایاتھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز