یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان سے قابض فورسز کے ہاتھوں دو بھائی سمیت پانچ افراد...

مقبوضہ بلوچستان سے قابض فورسز کے ہاتھوں دو بھائی سمیت پانچ افراد جبری گمشدگی کا شکار ‫

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مشکے ،پنجگور اور ڈیرہ بگٹی سے قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں دو سگے بھائی سمیت پانچ افراد جبری گمشدگی کا شکار ہوگئے ‫

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مشکے ،پنجگور اور ڈیرہ بگٹی سے قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں دو سگے بھائی سمیت پانچ افراد جبری گمشدگی کا شکار ہوگئے ‫

ریاستی جبری گمشدگی کا شکار ہونے والی افراد کی شناخت عبدالوہاب سنگہ ڈیرہ بگٹی کے نام سے ہوئی ہے جن کو قابض پاکستان فورسز نے صبح کے وقت گھر سے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا جبکہ آواران کے علاقے مشکے سے دو بھائی بنام محمد عیسی اور عبدالحق کے ناموں سے ہوئی ہے اور ان دونوں بھائیوں کو ریاستی ادارے اور مقامی ڈیتھ سکواڈ کے کارندے گھر پر چھاپے کے بعد حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

دیگر ریاستی جبری لاپتہ افراد کی شناخت راشد ولد واحد بخش اور سجاد ولد لال بخش سکنہ پنجگور کے ناموں سے ہوئی ہے
ذرائع کے مطابق ان میں راشد کو چھ نومبر کو اور سجاد دو ستمبر کو فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا ہے جوتاحال ہیں۔
واضح رہے کہ ہیومن رائٹس کونسل آف بلوچستان نے اپنے رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں مہینے دس روز میں بلوچستان سے 38 افراد ریاستی جبری گمشدگی کا شکار ہوئے ہیں جن میں ایک واضح تعداد بلوچ طلباء کی ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز