شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ دکی کالج محلہ میں مبینہ طور پر بیٹے کی فائرنگ سے باپ جانبحق ۔
فائرنگ سے جانبحق ہونے والا محمد اسلم ولد عقل شاہ قوم مرگانی ترین لیویز سپاہی بتایا جارہاہے۔
دوسری جانب زہری کے علاقہ سے شکر خان نیچاری سکنہ چشمہ زہری نامی شخص کی لاش برآمد وہ مولانا عبد الحفیظ زھری و علی احمد زھری کے چچا تھے۔
دریں اثناء ہرنائی شاہرگ کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دوکانکن جان بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق شاہرگ ٹھیکیدار حاجی حمید کے کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کانکن سریال اور شاہ بیگ جانبحق ہوگئے۔
کانکنوں کی لاشوں کو کوئلہ کان سے کانکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال دیا ۔
کانکنوں کے لاشوں کو سول ہسپتال شاہرگ منتقل کر دیا گیا۔ جہاں پر ضروری کارروائی کے بعف لاشیں ورثا کے حوالے کردئیے گئے۔


