سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان: مختلف اوقات میں پیش آنے والے روڑ حادثے میں 3...

مقبوضہ بلوچستان: مختلف اوقات میں پیش آنے والے روڑ حادثے میں 3 افراد جاں بحق، خاتون سمیت متعدد افراد زخمی

مقبوضہ بلوچستان: مختلف اوقات میں پیش آنے والے روڑ حادثے میں 3 افراد جاں بحق، خاتون سمیت متعدد افراد زخمی

کوئٹہ، سوراب، ڈیرہ مراد جمالی (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے روڑ حادثوں کے دوران 3 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سوراب میں کوئٹہ کراچی شاہراہ میں گرگٹ کے مقام پر موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں یار محمد نامی شخص جاں بحق جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہوگئی، جاں بحق شخص کا تعلق نیمرغ قلات سے بتایا جاتا ہے۔

ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی کی حدود شاہراہ پر اوستہ محمد سے بھاگ ناڑی جانے والی الٹو گاڑی تیز رفتار مزدہ سے ٹکرا گئی جس کے سبب کار میں سوار اوستہ محمد کے رہائشی سید محمد ابراہیم شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 3 افراد مزید زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے نواں کلی آخری سٹاپ میں ٹریکٹر کی ٹکر سے 8 سالہ عزت اللہ ولد ثناء اللہ کاکڑ جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز