شال:(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کا علاقہ ہرنائی میں قابض پاکستانی فورسز نے بڑے پیمانے پر فوجی جارحیت کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج صبح تقریباً چار بجے قابض پاکستانی فوج نے ہرنائی کے مختلف علاقوں میں فوج کشی شروع کیں، جن میں زاوی، تنک، شرین، پھوڑ، پھوڑ وڈھ، جمبرو، اور شورو شامل ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض پاکستانی فوج نے اس فوجی جارحیت میں چین اور امریکی ساختہ جنگی طیاروں کا استعمال کیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تقریباً آٹھ سے دس جیٹ طیارے اور متعدد ہیلی کاپٹرز کو ہرنائی کے پہاڑوں پر گشت کرتے اور کمانڈوز کو اتارتے دیکھا گیا ہے۔
قابض فوج کی جانب سے فوج کشی اس خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہیں، جہاں پہلے ہی سے آزادی پسند قوتوں اور پاکستانی فورسز کے درمیان تصادم جاری
ہے۔