سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان کے ایک ہی شہر میں 185 افراد ایڈز جیسی مہلک...

مقبوضہ بلوچستان کے ایک ہی شہر میں 185 افراد ایڈز جیسی مہلک بیماری کا شکار

درگس ( ھمگـام نیوز) مقامی ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ ایرانی زیر قبضہ مغربی بلوچستان کے شہر درگس اور اس کے مضافات میں 185بلوچ HIV ایڈز جیسی مہلک بیماری کا شکار ہیں، ـ  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درگس اور اس کے مضافاتی دیہاتوں میں یہ بیماری بڑھ رہی ہے،
تاہم رپورٹ  کا حوالہ دیتے ہوئے درگس کے علاقے اور اس کے مضافات میں ایچ آئی وی / ایڈز کے ساتھ رہنے والوں کی تعداد 185 ہے۔  ان میں سے 120 مرد ، 56 خواتین اور 9 بچے شامل ہیں۔ مردوں کی عمریں 15 سے 35 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔
خواتین کی عمریں 25 سے 45 سال کے درمیان ہیں اور  بچوں کی عمریں 10 سال تک ہیں۔ اس کے علاوہ ھوت آباد،  پیشن اور سرباز میں بھی ایڈز کی بیماری رپورٹ کی گئی ہے تاہم اس کی مکمل تعداد معلوم نہ ہو سکی۔ یہ اعدادوشمار صحت سے وابستہ ایک عہدیدار نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتائے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال چابہار ویلفیئر آفس کے سربراہ نے یہ تعداد 78 بتائی تھی ، لیکن ” ایلنا ” نیوز ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے بعد اس کی تردید کی گئی ہے۔ اس سے قبل ، بلوچ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی ایک ٹیم نے ایک شہر درگس چابہار میں 100 سے زائد افراد کی اطلاع دی تھی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے سرکاری سطح علاج  پر علاج معالجے کی سہولیات کی عدم دستیابی کے سبب یہ بیماری خطرناک حد تک بلوچستان کے تمام علاقوں میں تیزی سے پھیلتی جارہی ہے جس کے تدارک کے لئے سرکاری سطح پر اب تک کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز