شال: (ہمگام نیوز) میڈیا کےمطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 43 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 72 کلو میٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔
واضح رہے کہ گذشتہ شب بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آیا تھا جن میں شال کے علاوہ نوشکی، چاغی، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، مستونگ، دالبندین سمیت علاقے شامل تھے۔