یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان کے شہر پسنی میں شہریوں کا کیسکو کے خلاف احتجاج

مقبوضہ بلوچستان کے شہر پسنی میں شہریوں کا کیسکو کے خلاف احتجاج

پسنی (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے ناروا سلوک کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق پسنی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جو روزانہ 10 سے 12 گھنٹے تک جاری رہتا ہے اور نئے ڈیجیٹل میٹرز نصب کرنے کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا، احتجاج میں شہریوں نے پسنی کی مرکزی شاہراہ کو ٹائیر جلا کر بند کردیا جس کی وجہ سے دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔

مظاہرین نے کیسکو اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ان کا کہنا تھا کہ روزانہ 10 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے لیکن ادائیگیاں ہم سے پوری بلکہ پہلے سے زیادہ وصول کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پُرانے میٹر نکال دئیے گئے ہیں اور نئے ڈیجیٹل میٹرز نصب کئے گئے ہیں جو بہت ہی تیز ہیں جس کی وجہ سے اتنے لمبے وقت کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود ایک چھوٹے سے گھرانے کے بجلی کا بل ماہانہ 15 سے 20 ہزار روپے آتا ہے جو ہم پر ظلم کی انتہا ہے۔ ہم غریبوں کی ماہوار کمائی سے زیادہ تو ہمارا بجلی کا بل ہوتا ہے جس کی ادائیگی ہماری استطاعت سے باہر ہے۔

مظاہرین نے مزید کہا کہ اگر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں کیا گیا اور ڈیجیٹل میٹرز کی جگہ دوبارہ انالوگ میٹرز نصب نہیں کئے گئے تو ہم احتجاجاً کوسٹل ہائی وے پسنی زیرو پوائنٹ پر دھرنا دیکر بند کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز