شال ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ شال سریاب روڈ بی بی زیارت کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 40 سالہ محمد صدیق نامی شخص ھلاک ہوگیا۔ لاش قانونی کارروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کردی گیا پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
علاوہ ازیں بلوچستان کے علاقے چمن کلی محمد حسن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) تحصیل چمن کے رہنما حافظ قادر جاں جاں بحق ہوگئے، لیویز اہلکاروں نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
واقعے کے بعد جے یو آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد ہسپتال کے باہر جمع ہوگئی۔ حافظ قادر جان جے یو آئی کے سالار تھے، پولیو ویکسینیشن مہم کے سپروائزر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے تھے۔
دریں اثناء مستونگ شہر میں اسٹیڈیم روڈ پے نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر و جمعیت علماء اسلام کے رکن حافظ غلام اللہ علیزئی شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے سیول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا تاہم فوری طور پر واقعے کی تفصیلات سامنے نہیں آسکے۔


