کیچ (ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ کر کے قبضہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے نواحی علاقےدشت درچکو میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا۔
مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں کیمپ میں موجود اہلکاروں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور اہلکاروں کا اسلحہ اور کیمپ میں گولہ بارود اپنے ہمراہ لے گئے اور کیمپ کو نذر آتش کردیا تاہم تاحال مکمل تفصیلات آنا باقی ہیں۔
اب تک کسی بھی مسلح تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔