ماشکیل/ تمبو ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ ماشکیل بازار میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ سے گاڑی میں سوار 2 افراد موقع پر جانبحق ہوگئے۔
علاوہ ازیں نصیر آباد تمبوباباکوٹ میں باپ نے سیاہ کاری کے شبہ میں اپنی بیٹی کو قتل کرکے فرار ہوگیا ۔
عورت فاؤنڈیشن کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچستان میں گزشتہ ایک سال کےدوران 33 افرادغیرت کےنام پرقتل ہوئے ہیں ،مگر زیادہ ترواقعات نصیرآباد،جعفر آباد،جھل مگسی،مستونگ،کچھی،شال ،قلات،صحبت پور،لورالائی اور خضدارمیں رپورٹ ہوئے ہیں۔


