شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ ہرنائی کے حدود طورخان سورپل کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے دوسگے بھائیوں پراچانک فائر کھول دیئے جس کے نتیجے ایک بھائی ھلاک دوسرا زخمی ہوگیا ، دونوں کا تعلق ضلع قلعہ سیف اللہ سے بتایا جاتا ہے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کی شناخت عصمت اللہ ولد حاجی دینار خان جبکہ زخمی کی شناخت گل محمد ولد حاجی دینار لاش و زخمی کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی منتقل کیا گیا۔ جہاں زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر شال ریفر کر دیا گیا۔
واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
دوسری جانب ژوب مرغہ کبزئی سیلانہ کے علاقے میں 2 افراد کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص عبد الباری کبزئی نامی شخص موقع پر ہی جان بحق ہوگیا۔ جبکہ فائرنگ سے راہگیر مقامی زیر تعمیر ڈیم کا منشی نقیب اللہ ولد سعداللہ قوم مندوخیل ساکن برنج ژوب زخمی ہوا ۔
علاوہ ازیں خضدار کے علاقہ وڈھ وہیر میں حرمین مدرسے کے قریب سے ایک نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی ہے ،مقتول کی شناخت شکیل احمد ولد بشیر احمد قوم ملازئی سے ہوا ہے۔
اس طرح کوئٹہ قمبرانی روڈ سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے ،ملنے والی لاش کی شناخت حفیظ ابابکی کے نام سے ھوا ہے جو کلی گوہرآباد شال کا رہائشی ہے۔
دریں اثناء
گوادر کے علاقہ گوادر فش ہاربر جیٹی کے قریب رہائشی کوارٹرز سے ایک شخص کی کئی دن پرانی اور گلی سڑ ی نعش برآمد ہوئی ہے ،ذرائع کے مطابق متوفی طویل عرصے سے کوارٹر میں کرایہ پر رہائش پذیر تھا،
جن کا تعلق میرپورساکرو ٹھٹھہ سندھ سے ہے۔


