شال (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ سبی آلہ آباد روڈ ٹی این ٹی مسجد سبی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو نوجوان جانبحق ہوگئے ،جن کی شناخت عثمان ولد بہادر اور مختیار ولدسفر خان قبیلہ دیناری سکنہ بولان مٹھڑی کے ناموں سے ہواہے ۔تاہم واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی ،دھماکے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے آر ڈی 238 کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے دھماکے کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گئے ہیں۔
ادھر اوستہ محمد کے علاقے قربان کالونی میں آج صبح مسلح ڈاکوؤں نے ایک گھر میں گھس کر موٹر سائیکل چوری کرنے کی کوشش کی۔ گھر کے مالک ضمیر جتک کے جاگ جانے اور مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ضمیر جتک موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
علاوہ ازیں ضلع چاغی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی (ف) کے رہنما مولوی محمد یونس ہارونی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کیخلاف ورثاء نے لاش چاغی پولیس تھانے کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا۔
دریں اثناء چمن کے علاقے روغانی میں پولیو ٹیم پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پولیو ورکرز کی سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکارھلاک ہو گیا۔


