یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان کے مختلف علا قوں میں بارش اوربرف باری

مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علا قوں میں بارش اوربرف باری

کوئٹہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علا قوں میں با رش اوربرف با ری موسم سر د ہو گیا-
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ، زیا رت، قلات، مستونگ، دالبندین، نو شکی، قلعہ سیف اللہ، پشین، قلعہ عبد اللہ سمیت دیگر علاقوں میں با ر ش اور پہاڑوں پر ہلکی برف با ری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جا ری رہا جبکہ زیا رت، کنچو غی، مسلم باغ، ہنہ اوڑک، کان مہترزئی، خو جک ٹاپ سمیت دیگر علا قوں میں برف با ری کا سلسلہ جا ری رہا جس کی وجہ سے سر د ی کی شددت میں اضا فہ ہو گیا –

محکمہ مو سمیات کے مطابق آج ہفتہ کو قلا ت، مستونگ، کوئٹہ، پشین، زیا رت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ میں بارش جبکہ پہا ڑی علا قوں میں برف با ری کا امکان ہے جبکہ 2جنو ری سے کوئٹہ، زیا رت، پشین، ژوب، قلعہ عبد اللہ، نو کنڈی، دالبندین، نو شکی، تربت، پنجگور، گوادر، پسنی، جیونی، لسبیلہ، قلات، خضدار، مستونگ، نصیر آباد، جعفر آباد، جھل مگسی، بولان، سبی، کوہلو، بارکھان میں شروع ہو نے والا بارشوں کاسلسلہ 6جنو ری تک جا ری رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران کوئٹہ، پشین، زیا رت، قلعہ عبد اللہ، ہر نائی، چمن میں شدید برف با ری کی بھی تو قع ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز