دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںمقبوضہ مغربی بلوچستان میں قابض ایرانی فوج کے مظالم کے خلاف بلوچ...

مقبوضہ مغربی بلوچستان میں قابض ایرانی فوج کے مظالم کے خلاف بلوچ عوام کا احتجاج

چابہار (ہمگام نیوز)گزشتہ دنوں ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے “ایراں شھر” میں ظالم و جابر گجر فوج نے ایک چلتی گاڑی پر فائر کھول دی جس سے ایک معصوم پانچ سال کا بلوچ بچہ مثیم موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

مثیم کی شہادت کے بعد اسکی ماں معجزانہ طور پر بچ گئیں اور چلتی راہ پر اپنے بچے کی لاش کو گود میں اٹھا کر بے بسی سے آنسو بہاتی رہی جسکی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی۔

واقعے کیخلاف مختلف مقامات پر قابض ایرانی فوج کیخلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے اور سڑکیں بند کی گئیں تاہم ایرانی فوج روایتی مظالم کو جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ بلوچستان کے عوامی ہجوم پر اندھا دھند فائر کھول دی جس سے ایک اور بچہ سمیت 6 بلوچ فرزند شہید ہوگئے اور چلتی گاڑی میں سوار ایک پروفیسر شدید زخمی ہوگیا۔

واقعات کیخلاف مقوضہ بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں بھی قابض ایرانی فوج کیخلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور واقعات کیخلاف سوشل میڈیا پر ہیشٹیگ #IranStopKillingBalochs ٹرینڈ پر ہے-

واضح رہے ایرانی مظالم کے خلاف فری بلوچستان موومنٹ اور دوسرے بلوچ سیاسی جماعتوں کی طرف سے شدید مذمت سامنے آ رہی ہے جبکہ اب تک کسی بھی انسان حقوق کی تنظیم کی طرف سے کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز