لاشار ( ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں کل بروز اتوار لاشار کے علاقے سے ایک لاش برآمد ہوئی۔
لاش کی شناخت شیر آباد لاشار کے نواحی گاؤں محمد آباد کے رہائشی اللہ بخش درزادہ کے نام سے ہوئی ہے۔
اللہ بخش پہرہ/ایرانشہر سے چابھار لائن میں ایک پاسینجر گاڑی کا ڈرائیور تھا جو روازانہ پہرہ سے چابھار آتا جاتا تھا۔
ـ
چند روز قبل اللہ بخش کے بارے میں خبر گردش کر رہی تھی کہ اسے نامعلوم افراد نے جبری طور پر بندوق کے زور پر اغوا کر لیا ہے، جس کے بعد کل اس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اب تک اس قتل کے محرکات کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔