یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںمقدس کتابوں کی چینی ورژن بنانے کا مقصد سوشلزم کی پرچار کرنا...

مقدس کتابوں کی چینی ورژن بنانے کا مقصد سوشلزم کی پرچار کرنا ہے : حیر بیار مری

لندن(ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے چین کی بنائی گئی مختلف مصنوعات دیکھیں جس میں گھڑیاں، برقی آلات اور دیگر ضرورت کی چیزیں جو وہ بناکر بیچتے ہیں، مگر اب وہ میڈ ان چائینا (چین کی بنائی گئی) مقدس کتابیں بھی بنا رہے ہیں۔ اب وہ چینی قرآن پاک اور بائیبل (انجیل) بھی بنا رہے رہیں۔

حیربیار مری نے مزید کہا کہ یہ سب ایک انتہائی دلچسپ آرٹیکل میں شائع ہوا ہے جس سے ایسے لگ رہا ہے کہ وہ مقدس اور پاک تحریروں کے بھی میڈ ان چائینا ورژن بنارہے ہیں تاکہ وہ مقدس آسمانی کتابوں کو اپنی سوشلزم سے ہم آہنگ کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز