کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کیچ کے علاقے مند شیراز میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے میڈیا میں جاری بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے آج ساڑھے بارہ بجے قابض پاکستانی فوج کی ایک گشتی قافلہ پر مند، شیراز کے علاقے چکاپ کور
میں گھات لگا کر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے ایک گاڑی کو قریب سے اس وقت نشانہ بنایا جب دوسری دو گاڑیاں آہستہ رفتار سے اس گاڑی کے تھوڑئے پچھے آرہے تھے۔
میجر گہرام نے کہا حملے میں گاڑی میں سوار 10 اہلکاروں میں سے 9 موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ ڈرائیور نے زخمی حالت میں گاڑی سے چلانگ لگائی،قوی امکان ہے کہ وہ بھی ہلاک ہوا ہے۔ حملے کی جگہ سے کچھ دور پاکستانی فوج کی چوکی اور چیک پوسٹ بھی ہیں جہاں سے انہوں نے شدید فائرنگ کی اور سرمچاروں نے باقی دونوں گاڑیوں میں سوار دشمن فوجی اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا کیا بہترین جنگی حکمت عملی کے تحت دشمن پر شدید حملے کے بعد سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے
حملے کے فورا بعد قابض فوج کی گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مختلف اطراف میں شیلنگ کی اور جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
قابض ریاست کو ابھی تک بلوچستان کی جغرافیہ کا علم نہیں ہے آج کا حملہ مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مند میں ہوا اور پاکستانی فوج اسے پنجگور کا بیان کر رہی ہے اسی طرح کچھ عرصے قبل اورماڑہ میں قابض فوج پر حملے کو ایرانی باڈر کہا گیا،ایک جاہل فوج کی بے علمی یہ واضح کرتی ہے کہ وہ مقبوضہ بلوچستان پر مزید اپنے قبضہ کو برقرار نہیں رکھ سکتا ہے،بلوچ اپنی سرزمین پر موجود ہیں اور دشمن کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔