جمعه, نوومبر 22, 2024
Homeخبریںمند فوجی چوکی پر حملے میں دشمن کے تین فوجی ہلاک،کئی زخمی...

مند فوجی چوکی پر حملے میں دشمن کے تین فوجی ہلاک،کئی زخمی کیے: بی ایل ایف

کوئٹہ(ھمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب، سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے مند، شیراز میں مولڑ میں قائم پاکستانی فوجی چوکی پر اسنائپر، راکٹو ں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے تین فوجی اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

سرمچاروں نے مولڑ چوکی پر پہلے اسنائپر سے ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا اور اسکے ساتھ ہی  راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے دشمن پاکستانی فوج پر شدید حملہ کیا گیا۔ ایک راکٹ عین اس جگہ پر گرا جہاں فورسز اپنے لیے کھانا پکانے کی تیاری کر رہے تھے۔ اس حملے میں تین دشمن فوجی اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز