سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںمند میں پاکستانی آرمی کا شہید غلام محمد کے گھر پرحملہ ...

مند میں پاکستانی آرمی کا شہید غلام محمد کے گھر پرحملہ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ کے شہید چیئر مین غلام محمد بلوچ کے گھر پر مند میں علی الصبح پاکستانی آرمی نے حملہ کر کے گھر میں شدید توڑ پھوڑ کی اور خواتین و بچوں کوہراساں کیا۔تفصیلات کے مطابق دو بکتر بند گاڑیوں پر مشتمل فورسز نے گھر میں گھس کر شدید توڑ پھوڑ کی اور خواتین کو ہراساں کیا جبکہ باقی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں رکھا۔فورسزنے گھر میں موجود خواتین کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور شہید چیئر مین غلام محمد بلوچ کے اہلیہ اور بی این ایم کے مرکزی رہنما بانک سلمیٰ بلوچ کے حوالے پوچھ گچھ کی اور کہا کہ سلمیٰ بلوچ کہاں ہیں اور انہیں ہمارے حوالے کردو۔پاکستانی آرمی نے گھر میں موجود خواتین کو دھمکی دی کہ سلمیٰ بلوچ کو کہنا کہ وہ اپنی تیاری کرے اب اس کا کام ختم ہوچکا ہے۔فورسز نے خواتین کو دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ تم لوگوں کا گھر بلوچ آزادی پسند مزاحمت کاروں کا کیمپ ہے اور تم لوگ ناسور ہو کسی صورت بھی معافی کے لائق نہیں ہو۔فورسز کے گاڑیوں میں خواتین بھی موجود تھے جس سے یہ امر حتمی تھاکہ فورسزنے بانک سلمیٰ بلوچ کی مکمل گرفتاری کے لئے گھر پر حملہ کیا تھا لیکن خوش قسمتی سے وہ گھر میں موجود نہیں تھی ۔واضع رہے کہ بلوچستان بھر میں پاکستانی فوج کی یہ بر بریت نئی نہیں ہے اس سے قبل بھی متعدد خواتین جن میں زرینہ مری ،حنیفہ بگٹی اور دیگر ہزارو ں کی تعداد میں شامل ہیں فورسز نے انہیں گرفتار کر کے لاپتہ کردیا ہے جو تاحال ان کی اذیت خانوں میں غیر انسانی تشدد سہ رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز