مند ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج کے 7 اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چوبیس نومبر کی شام سرمچاروں نے ضلع کیچ میں مند کے علاقے شند میں فوجی چوکی پر ایک اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ23 نومبر کوضلع آواران شہر میں قاسمی جو کے مقام پر فوجی آپریشن سے واپس آنی والے فوجی قافلے کو گورستانی میں بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا۔ حملے کی زد میں آکر ایک گاڑی تباہ ہوا اور اس میں سوار چھ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔