کیچ ( ہمگام نیوز ) کیچ کے علاقے مند کے پہاڑی ایریا شیراز میں مسلح افراد نے قابض پاکستانی فورسز چوکی کو حملے کا نشانہ بنایا ۔
ذرائع کے مطابق شیراز میں چُکیں چُکاپ کے مقام پر قائم قابض فورسز کی چوکی کو کل شام ساڑھے چھ بجے نامعلوم مسلح افراد نے سنائپر اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ۔
حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی اور مالی نقصان کے اطلاعات ہیں جبکہ حملے کی زمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔