اسلام آباد ( ہمگام نیوز ) ذرائع کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے آج پشتون تحفظ موومنٹ کے سینئر رہنما وممبر قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڈ کو پاکستانی پولیس نے اُس وقت گرفتار کیا جب وہ پی ٹی ایم کے ریلی میں شریک منظور پشین کی رہائی کیلئے پُر امن احتجاج کر رہے تھے دونوں رہنماؤں کو کوہسار تھانہ منتقل کردیا گیا
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی پولیس دونوں رہنماؤں کو گھسیٹ کر لے جا رہا ہیں
یاد رہے گزشتہ روز پاکستانی پولیس کے ہاتھوں گرفتار پشتون تحفظ موومنٹ کے بانی رہنما منظور پشتین کی بازیابی کیلئے پی ٹی ایم نے آج پاکستان بھر میں پُرامن احتجاج کی کال دی ہیں۔