منگچر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق منگچر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے چار افراد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین کا تعلق صادق آباد اور ایک کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت منور، ذیشان، امین اور دلاور کے ناموں سے ہوئی ہے۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے کوئٹہ کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔