منگچر ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ منگچر میں لاپتہ فہیم اور خادم حسین کے لواحقین کا گزشتہ تقریبا 17 گھنٹوں سے احتجاجی دھرنا جاری شاہراہ بند ہے ۔

قلات منگچر کے مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ پر خواتین اور بچوں نے صبح نو بجے سے لاپتہ فہیم اور خادم حسین کی بازیابی کے لیے دھرنے پر بیٹھے ہیں، دھرنے کی وجہ سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور شدید سردی میں سینکڑوں مسافر پھنس گئے ہیں۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے کمسن پیاروں کو عقوبت خانوں سے واپس نہیں لاتےتب تک شاہراہ پر دھرنا جاری رہے گا ۔