منگچر:(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے قلات ، منگچر سے 8 اور 9 دسمبر کی درمیانی شب قابض پاکستانی فورسز نے کلی زکریازئی منگچر میں ایک گھر پر حملہ ور ہو کر تین بھائیوں کو غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیئے۔ لاپتہ ہونے والے افراد میں مرید احمد، محبوب علی اور ارشاد احمد شامل ہیں، جو ماسٹر محمد اسماعیل لانگو کے بیٹے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مرید احمد کا دماغی توازن درست نہیں اور وہ ایک ماہ سے زائد عرصے تک ہسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد دو دن قبل ہی گھر واپس آئے تھے۔
واضح رہے کہ مقبضہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں، جن پر انسانی حقوق کی تنظیمیں بارہا تشویش کا اظہار کر چکی ہیں۔