جمعه, مارچ 28, 2025
Homeخبریںمنگچر: مسلح افراد کا علاقے میں گشت و حملہ ،خفیہ اداروں کے...

منگچر: مسلح افراد کا علاقے میں گشت و حملہ ،خفیہ اداروں کے چار اہلکار ہلاک دو زخمی ، بینک کو بھی حملے کا نشانہ بنایا

منگچر ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے قلات ، منگچر میں مُسلح افراد کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک ۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز ہفتہ دوپہر پہر تقریباً ڈھائی بجے مُسلح افراد نے پورے علاقے کا گشت کیا ، منگچر میں سرکاری بینک کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ، ساتھ ساتھ ایک جامع منصوبے کے تحت کلی دینگانزئی منگچر ایریا میں رگ (بورنگ) پر کام کرنے والے قابض سرکاری خفیہ اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ، ہلاک ہونے والوں میں منور حسین ولد مختیار احمد ، ذیشان ولد خالد محمود ، دلدورچین ولد عابد حسین ، محمد امین ولد منیر احمد قوم جٹ سکنہ صادق آباد پنجاب شامل ہیں جو موقع پر ہلاک ہوگئے۔

حملہ آور واپس نکلنے میں کامیاب ہوئے ،

یاد رہے کہ اس نوعیت کے حملے بلوچستان میں موجود آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آئے ہیں ، تاہم اس حملے کی زمہ داری کسی نے تاحال قبول نہیں کی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز