منگچر (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 2 مئی کو ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے منگچر میں فائرنگ کرکے ضیاء لانگو کے چار نجی محافظوں کو ہلاک کیا۔
ضیاء لانگو پاکستانی فوج و انٹیلیجنس اداروں کا ایک مہرہ ہے جو برملا بلوچ نسل کشی اور تحریک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ 21 مارچ کو ہمارے سرمچاروں نے منگچر کے علاقے ملنگزئی کے مقام سے ضیاء لانگو کے ایک نجی محافظ کو گرفتار کیا تھا اور وارننگ کے بعد چھوڑ دیا تھا، تنظیم نے ضیاء لانگو سمیت اس کے زرخرید کارندوں کو تنبیہ کیا تھا کہ وہ قوم و تحریک دشمنی سے باز آجائیں، مگر اس کے باوجود وہ ناصرف اپنا قبلہ درست کرنے میں ناکام رہے بلکہ اپنے آقاوں کی خوشنودی کیلئے مزید منظم انداز میں قومی غداری پر اُتر آئے۔
بلوچ لبریشن آرمی ایک مرتبہ پھر منگچر کے عوام سمیت پولیس و لیویز کو بھی خبردار کرتی ہے کہ ضیاء لانگو کو ایک قومی مجرم تصور کرتے ہیں اور اس امر میں اگر کوئی بھی شخص اسے تحفظ فراہم کریگا وہ اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہوگا۔