کیچ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان سے جبری اغواء ہونے والے منیر احمد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ منیر احمد 11 سال مکمل ہونے کے بعد بھی اب تک بازیاب نہیں ہو پائے۔
لواحقین کے مطابق منیر احمد ولد محمد عمر کو 11 سال قبل قابض پاکستانی فوج نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مند سے جبری طور پر اغواء کرکے انہیں ریاست پاکستان کی طرف سے قائم کردہ ٹارچر سلوں میں منتقل کردیا تھا جو 11 سال کی طویل مدت کے بعد ابھی تک بازیاب ہونے سے قاصر رہے ہیں۔
لواحقین کا مزید کہنا تھا کہ اپنوں کا جبری اغواء پورے خاندان کو ذہنی اذیت میں مبتلا کردیتا ہے۔لواحقین حکومت و ملکی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ منیر احمد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کرکے ہمیں ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے۔