نئی دہلی(ہمگام نیوز ) بھارت کی تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے والے نریندر مودی کی مشکلات میں اس مرتبہ بہت زیادہ اضافہ ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مودی نے ون مین شو کے تحت جس طرع دو ٹرم میں حکومت کی تو وہ جواب دہ ہونے کے بجائے ایک ڈکٹیٹر کا روپ اختیار کرچکا تھا۔
اسکے خلاف کسی کو بولنے کی اجازت نہ تھی اور سارا میڈیا اسکے کنٹرول میں تھا لیکن اس الیکشن کے دوران دھرو راٹھی نامی ایک شخص جو ایک یوٹوبر ہیں جو ایک ہندوستانی ہیں اور جرمنی میں رہتے ہیں ، تنقید براہ تعمیر کی اہمیت کو سمجتا ہے اس نے مودی کے تضادات اور منافقت پر کھل کر تنقید کی اور مودی کی شکست میں اسکا بڑا وجہ تھا اور اب ار ایس ایس جو کہ بی جے پی کا مادر تنظیم ہے کہ سربراہ نے مودی پر تنقید کیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مودی لوگوں کو مذید اندھیرے میں رکھ کر حکومت نہیں کر سکتا۔