زاہدان ( ہمگام نیوز ) کمپین فعالین بلوچ کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن کوہی، امام جمعہ پشامگ، جو اس وقت وکیل آباد جیل مشہد میں قید ہیں، کو 6 روزہ رخصت پر ضمانت کے عوض رہا کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، مولانا کوہی کے جیل سے رہائی کے بعد مولوی سرکوهی اور دیگر افراد نے پرجوش استقبال کیلے جیل کے باہر پہنچے۔
بتایا جارہاہے کہ حالیہ دنوں میں، وکیل آباد جیل کے حکام نے باوجود اس کے کہ خصوصی عدالت برائے علماء نے مرخصی کی منظوری دی تھی، مولانا کوہی کی چھٹی کو مولانا عبدالحمید سے ملاقات نہ کرنے کی شرط سے مشروط کیا تھا، جسے مولانا کوہی نے مسترد کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ مولانا کوہی کو 22 اکتوبر 2023کو مولانا عبدالحمید سے ملاقات کے بعد زاہدان سے واپسی کے دوران شہر کے داخلی ناکے پر ایرانی سیکورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا تھا، اور انہیں وکیل آباد جیل مشہد منتقل کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں، ابتدائی جنوری 2024 میں مشہد کی خصوصی عدالت برائے علماء نے انہیں صوبہ چارمحال و بختیاری کے شہرکرد میں پانچ سالہ جلاوطنی کی سزا سنائی تھی۔ اس وقت وہ وکیل آباد جیل مشہد کے سیاسی قیدیوں کے سیکشن میں قید ہیں۔