مچھ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے مچھ سے ایک نوجوان کو جبراً حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

لاپتہ نوجوان کی شناخت نوشکی کلی جمالدینی کے رہائشی سنگت ثناء کے نام سے ہوئی ہے جو مچھ کے ایک ہوٹل میں مزدوری کرتا تھا۔

ذرائع کے مطابق ثناء ایک انتہائی غریب گھر سے تعلق رکھتا ہے اور اپنے گھر کا واحد کمانے والا ہے۔