بولان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر مچھ سیخنی کے علاقے میں گذشتہ روز سے پاکستانی فوج کی بڑی تعداد آپریشن کررہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق بڑی تعداد میں فوجی اہلکار پیدل گشت کرتے ہوئے درختوں کو آگ لگا رہے ہیں۔ جبکہ مختلف اطراف میں مارٹر گولے فائر کیے جارہے ہیں۔
خیال رہے گزشتہ ہفتے بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے تعمیراتی روڈ رولر اور گیس کمپنی کو پانی سپلائی کرنے والے ایک ٹینکر کو نظر آتش کرکے تباہ کردیا، جبکہ وہاں موجود دیگر مشینری کو فائرنگ کرکے ناکارہ بنا دیا۔