چهارشنبه, مارچ 5, 2025
Homeخبریںمچھ کا ٹرک ڈرائیور جیکب آباد سے پولیس کے ہاتھوں اغوا ہوگئے

مچھ کا ٹرک ڈرائیور جیکب آباد سے پولیس کے ہاتھوں اغوا ہوگئے

مچھ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ بولان کا رہائشی داود ساتکزئی ولد محمد خیر ساتکزئی جو بنیادی طورپر ڈگاری کا رہائشی اور پیشے سے ڈرائیور ہے۔ 3 مارچ کو جیکب آباد کے مقام پر سول وردی میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد کوئلہ سے لوڈ ٹرک سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے ،جس کے بعد وہ لاپتہ ۔
لواحقین کے مطابق مذکورہ شخص کوئلہ لوڈ کرکے اپنی گاڑی میں پنجاب جارہا تھا کہ صبح کے 6 بجے کے قریب جیک آباد سے انکے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کیاگیا۔

بعد ازاں اہلخانہ اور ٹرانسپورٹ مالکان نے جیک آباد میں متعلقہ پولیس تھانہ اور قربی تمام تھانوں میں تلاش کیا مگر کسی بھی تھانہ پر بھی اسکا پتہ نہیں چل سکا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز