بولان (ہمگام نیوز) مچھ میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔
لیویز حکام کے مطابق بدھ کو مچھ میں مقامی کوئلہ کان میں کان کنی کے دوران ایک کان میں زہریلی گیس بھر گئی جس کی وجہ سے دم گھٹنے سے عمر دراز نامی کانکن جاں بحق ہوگیا۔
واقعہ کے بعد لیویز اور ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر لاش کو کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو آبائی علاقے شانگلہ روانہ کردیاگیا دوسری جانب محکمہ مائنز کے حکام نے متاثرہ کوئلہ کان کو کان کنی کے لیے بند کر دیا۔