شال (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 22 فروری کو دوپہر دو بجے بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے مچھ کے علاقے الہ آباد کے مقام پر قابض پاکستانی فورسز کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔
بی ایل اے کے سرمچاروں نے فورسز کے کانوائے کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں جارحیت کے مقصد سے پیش قدمی کررہے تھے۔ حملہ دو گھنٹے سے زائد عرصے تک جاری رہا جس کے نتیجے میں قابض فورسز کے چار اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔
ترجمان نے کہا بلوچ لبریشن آرمی اس جنگ کو مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رکھنے کا عہد کرتی ہے۔


