کیچ ( ہمگام نیوز ) آل پارٹیز الائنس، کیچ سول سوسائٹی اور انجمن تاجران کی جانب سے کیچ سمیت مکران بھر میں بجلی بحران کے خلاف ریلی نکالی گئی،احتجاجی ریلی سول سوسائٹی،تاجر ، وکلا اور طالب علم سمیرتمختلف شعبوں سے وابسطہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی کے شرکا تربت شہر کی مختلف شاہراؤں سے ہوئے شہید فدا حسین چوک پہنچے جہاں شرکا نے بجلی بحران کے خلاف مظاہرہ کیااس موقع پر شرکا کی جانب سے مکران کو بجلی دو اور کیسکو کے خلاف نعرے بھی لگائے گئیے،،
ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ مکران ڈویژن میں گزشتہ تین ہفتوں سے بجلی کا شدید بحران جاری ہے،شدید گرم موسم میں بجلی کی طویل بندش سے گھریلو صارفین شدید مشکلات اور پریشانی میں مبتلا ہیں،معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، کاروباری طبقہ شدید متاثر ہے لیکن بجلی کے مسئلے کے حل کی بجائے متعلقہ حکام خاموش دکھائی دے رہی ہے جو کہ انتہائی قابل افسوس ہے، شرکا نے مطالبہ کیا کہ مکران اور خاص طور پر کیچ میں بجلی کے مسئلے کو فوری حل کیا جائے ،،
احتجاجی ریلی کے آخر میں ترجمان کے سول سوسائٹی التاز سخی نے آل پارٹیز اینڈ ایٹکیوسٹ الائنس کی جانب سے ریلی کے مشترکہ مطالبات اور تجاویز پیش کئے، جس میں متعلقہ حکام اور محکمے سے مطالبہ کیا گیا کہ ضلع کیچ میں بجلی کا موجودہ بحران فوری ختم کیا جائے، بجلی کی میگاواٹ بڑھا دی جائے،کیچ میں وڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے،وولٹیج مستحکم کی جائے تاکہ عوام کی الیکٹرانکس گڈز جلنے سے بچ جائیں،مکران گریڈ کو نیشنل گریڈ سے منسلک کیا جائے،کیچ میں فیڈرز کی تعداد بڑھائی جائے، بلنگ کا طریقہ کار طے کیا جائے، کالج، یونیورسٹی، اسکول اور اسپتال میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے،کاروباری اوقات میں بازار میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے.، دشت اور ناصرآباد میں گریڈاسٹیشنز قائم کئے جائیں،عوام کی سہولت کے لیے فعال واپڈا ہیلپ لائن قائم کیا جائے،ٹرانسفارمرز کی مرمت مفت کی جائے
، لوڈشیڈنگ برابری کی بنیاد پر کی جائے
،کمزور تاروں کو تبدیل کیا جائے تاکہ لائن لوس کم سے کم ہو، رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک لوڈشیڈنگ نہ ہواور اگر 15 دن کے اندر مطالبات پہ عمل درآمد نہ کیا گیا تو بجلی بحران کے خلاف احتجاج مزید وسعت دی جائے گی ، احتجاج اور مطالبات پیش کئے جانے کے بعد پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
یاد رہے ان دنوں مکران ڈویژن میں بجلی کابحران جاری ہے،بجلی کےبحران سےمکران کےتینوں اضلاع گوادر،پنجگوراورکیچ شدید متاثر ہیں،تینوں اضلاع میں بجلی کی یومیہ 12سے18گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،، دوسری جانب کیسکو حکام کا موقف ہے کہ بجلی کابحران ایران سےبجلی کی معاہدہ کےبرخلاف کم سپلائی کےباعث پیدا ہوا، ایران سےمکران کےلئے100میگاواٹ بجلی کامعاہدہ ہے،مکران کو ان دنوں ایران سے40میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے،ایران سےاس کےعلاوہ بھی بجلی دوپہرسےشام تک بند کردی جاتی ہے،ایران سےمکران میں بجلی کےشارٹ فال کےباعث لوڈشیڈنگ کامسئلہ درپیش ہے جبکہ موسم گرما میں مکران ڈویژن میں بجلی کی طلب تقریبا 150میگاواٹ تک ہوتی ہے۔