اسلام آباد (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مہرنگ بلوچ اور سمی دین بلوچ نے آج اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے مشن کے حکام سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کے حکام نے انھیں بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
اس حوالے سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ میں تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی سابق چیف مشن Mio Sato، جو پاکستان میں انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) کے چیف مشن بھی ہیں، جناب شاہ ناصر خان، اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر آفیسر، اور ڈاکٹر مریم شیخ، اقوام متحدہ میں کمیونیکیشن ایڈوائزر سے ملاقات کی۔ ہم نے انہیں بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بشمول جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل، ملک بھر میں بلوچوں کے حقوق کی وکالت کرنے والے پرامن مارچ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، اور دھرنے کے شرکاء کو دھمکیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ہمیں اپنے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ اس کیس کو اقوام متحدہ کے متعلقہ سیکشن میں بھیجا جائے گا۔