چهارشنبه, می 8, 2024
Homeخبریںخاران: ریاستی الیکشن کے سلسلے میں پریزائیڈنگ افسران کے ٹریننگ کے دوران...

خاران: ریاستی الیکشن کے سلسلے میں پریزائیڈنگ افسران کے ٹریننگ کے دوران دھماکہ

خاران(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل 2 بجے کے قریب خاران میں واقع ماڈل سکول میں بم دھماکہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ماڈل سکول کے اندر حالیہ ریاستی الیکشنز کیلئے پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز کی ٹریننگ جاری تھی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حملہ سکول کے اندر طلباء کی عدم موجودگی میں کیا گیا ہے جس کا نشانہ واضح طور پر ریاستی الیکشنز کی سرگرمیاں تھیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ البتہ واضح رہے کہ بلوچستان میں ریاستی الیکشنز کی سرگرمیوں پر حملے ہمیشہ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی ہیں۔

آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے مقبوضہ بلوچستان میں ریاستی انتخابات ممنوع قرار دی گئی ہیں جسکا مطلب اس میں ملوث ہر شخص اپنے جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار خود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز