مہمند ایجنسی(ہمگام نیوز) ہمگام نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب مہمندایجنسی کی تحصیل پنڈیالئی کے علاقے دویزئی میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے کارندے اور نام نہاد امن کمیٹی کے سربراہ ملَک راج ولی کے مورچے پر فائرنگ کی ـ
مورچے میں موجود ملَک راج ولی کا شیرزادہ نامی باڈی گارڈ ہلاک جبکہ دیگر افراد کے فرار ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس حملے کی زمہ داری کسی مسلح تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔
تاہم حالیہ چند عرصوں سے اس نوعیت کے اکثر و بیشتر حملوں کی زمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرتی رہی ہے۔