مہگس ( ہمگام نیوز) اطلاعات کےمطابق آج 4 نومبر کو دو بلوچ شہریوں کو واش اور مہگیس کے محور پر پولیس اہلکاروں نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا۔ تاہم حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت فی الحال معلوم نہیں ہے۔
مزید اطلاع کے مطابق پولیس فورسز کے ایک افسر احمد طاہری نے ایرانی میڈیا کو بتایا کہ اس آپریشن میں انسداد منشیات پولیس فورسز نے واش کے محور پر ایک Peugeot 405 کار کو مہگس جاتے ہوئے روکنے کا حکم دیا اور دو بلوچ کو گرفتار کیا۔ منشیات کے الزام میں بلوچوں کی گرفتاری اس وقت سامنے آئی ہے جب قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسدارام انقلابی گارڈز مشرق وسطیٰ میں منشیات کا سب سے بڑا مافیا ہے۔
نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بلوچ عوام پر یہ الزامات لگا کر قابض ایران سرحدوں کی ناکہ بندی اور سرحدی علاقوں میں بلوچ عوام کا ذریعہ معاش کو روکنے کے عمل کو جاری رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کیونکہ اس وقت بلوچ عوام کی ذریعہ معاش ایرانی ڈیزل اور پیٹرول سمیت دیگر اشیائے خوردونوش پر ہے ـ