پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںمہگس: سانپ کے ڈسنے سے بچہ جاں بحق

مہگس: سانپ کے ڈسنے سے بچہ جاں بحق

مہگس (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مہگس میں ایک نوجوان بلوچ بچہ “کالے سانپ” کے کاٹنے سے مر گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر مہگس میں کالے سانپ کے ڈسنے سے ایک بلوچ بچہ جانبحق ہوگیا۔ تاہم رپورٹ موصول ہونے تک اس بچے کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے کہا جا رہا ہے کہ اس کا تعلق مہگس شہر کے علاقے آشار کے گاؤں غریب آباد سے ہے

واضح رہے کہ اس قسم کے زہریلے سانپ کے بڑے پیمانے پر حملے کے باعث لوگوں نے وزارت صحت سے بلوچستان کے کالے سانپ کے دوائی کی درآمد یا تیاری کے حوالے سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، ساتھ ہی ماحولیاتی تنظیم سے سنجیدگی سے ایسے خطرناک سانپوں سے بچاؤ حفاظتی اقدامات و انتظامات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے ۔

یاد رہے اس قسم کے سانپ صرف سراوان، سرباز، راسک، نیکشہر، ایرندگان اور پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقوں میں پائے جاتےہیں، اور اس قسم کے سانپ کے زہر کے لیے کوئی میڈیسن تیار نہیں کیا گیا ہے۔

 (تصویر آرکائیو سے)

یہ بھی پڑھیں

فیچرز