میرجاوہ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق منگل اور بدھ کو چار بلوچ شہریوں کو قابض ایرانی فورسز گرفتار کرکے زاہدان منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کو میرجاوہ میں قابض ایرانی فورسز نے 4 بلوچ شہریوں آصف شاہ بخش ولد عبدل، جاوید کورد ولد یونس، رشید ریگی اور دیدگ شہریار ریگی کو گرفتار کرکے زاہدان جیل منتقل کردیا۔
تاہم اب تک ان چاروں بلوچ شہریوں کے خلاف الزامات اور ان کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ علاقائی زرائع کے مطابق انہیں زاہدان لے جایا گیا ہے۔