میرجاوہ (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق آج بروز جمعہ 6 کو چند گھنٹے قبل مسلح افراد نے تہلاپ کے علاقے ہشت میں قابض ایرانی آرمی پاسداران انقلاب اور بارڈر کی دو چوکیوں پر حملہ کرکے مسلح افراد اور فورسز کے اہلث کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا۔
ذرائع کے مطاب تصادم صبح کے وقت شروع ہوا، اور دو گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد جاری رہا جبکہ مقامی افراد نے مارٹر اور آر پی جی سمیت نیم بھاری ہتھیاروں کی آواز بھی سنی ۔
تاہم ابھی تک اس تنازعے میں ممکنہ جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔