دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںمیرجاوہ میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ سوختبر شہید...

میرجاوہ میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک بلوچ سوختبر شہید ایک زخمی

میرجاوہ (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق اتوار کو میرجاوہ کی پولیس فورس نے ایک ایندھن بردار گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے اس پر فائرنگ کی ، فائرنگ سے گاڑی کے ٹائر بلاسٹ ہوگئے

جس سے گاڑی میں سوار دو افراد زخمی ہو گئے۔ گاڑی پر آگ لگنے کی وجہ سے ان میں سے ایک بلوچ سوختبر زخموں کی شدت کی وجہ سے تقریباً بارہ گھنٹے بعد شہید ہوگئے ۔

 شہید ہونے والے سوختبر (تیلکش) کی شناخت 18 سالہ محمد زہروزہی ولد غفور ہےاور زخمی سوختبر کی شناخت 27 سالہ امید براہوہی ہے دونوں کا تعلق زاہدان سے ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق دوپہر کے وقت خان محمد چاہ کے علاقے میں میرجاوہ شہر کے پولیس فورس کے امدادی یونٹ سے تعلق رکھنے والی فورسز کی گاڑی نے ایک ٹویوٹا پک اپ گاڑی کا پیچھا کیا اور سیدھی فائرنگ کی جس سے گاڑی کا پچھلا ٹائر بلاسٹ ہو گیا۔ سڑک سے ہٹ گیا، جس کی وجہ سے گاڑی الٹنے سے آگ لگ گئی۔

 بتایا جاتا ہے کہ زخمیوں کو لوگوں نے گاڑیوں سے باہر نکالا اور پھر زاہدان کے امام علی ہسپتال لے جایا گیا جہاں محمد تقریباً بارہ گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 اکٹھی کی گئی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2023 کے آغاز سے لیکر اب تک مختلف واقعات میں کم از کم 321 ایندھن بردار جانبحق یا قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بنے اور زخمی ہوئے ۔ جبکہ سڑک حادثات میں 194 افراد جانبحق اور 58 زخمی ہوئے۔ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ سیلاب، ایندھن ذخیرہ کرنے والے علاقے میں آگ لگنے اور نامعلوم واقعے جیسے دیگر واقعات میں کم از کم 14 افراد جانبحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز