دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںمیرے بھائی کو قابض پاکستانی آرمی نے اغواء کیا ہے، بازیابی کے...

میرے بھائی کو قابض پاکستانی آرمی نے اغواء کیا ہے، بازیابی کے لئے ذمہ دار ادارے کردار ادا کریں: ماہکان بلوچ

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) قابض پاکستانی آرمی کی جانب سے جبری اغواء کے شکار سعید بلوچ کی ہمشیرہ ماہکان بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی سعید بلوچ کو تین سال پہلے 15 اپریل 2017 کو ایران سے کراچی جاتے ہوئے دوران سفر اغواء کرکے اپنی اذیت گاہ میں منتقل کیا ہے جس کا تین سال سے کوئی حال احوال موصول نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے بھائی کا کسی بھی سیاسی و مسلح تنظیم سے کوئی تعلق نہیں لہٰذا ان کو فوری چور پر بازیاب کیا جائے۔

ماہکان بلوچ نے مزید کہا کہ اگر ان پر کوئی الزام ہے تو ان کو ریاست اپنی ہی عدالتوں میں پیش کرکے ان پر فرد جرم عائد کرکے سزا دے، ہمیں اس سے کوئی اعتراض نہیں مگر یوں کسی کو بغیر کسی جُرم و الزام کے اس طرح اغواء کرکے غائب کرنا ملکی اور بین الاقوامی قوانین کی شدید خلاف ورزی ہے۔

سعید بلوچ کی ہمشیرہ کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے تین سال سے ہمارا خاندان جس اذیت، کرب اور تکلیف سے گزرا ہے اُسے الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔ ہم اپنے بھائی کے یوں اغواء اور سالوں سے اذیتیں سہنے کی وجہ سے ہر روز مرتے ہیں۔

آخر میں ماہکان بلوچ نے ملکی اداروں اور عالمی انسانی حقوق اور دیگر ذمہ دار اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کی فی الفور باحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہے پاکستانی ریاست کے اپنے ہی بنائے ہوئے قانون میں شہریوں کے حقوق درج ہیں۔جس میں واضع طور پر بیان کیا گیا یے کہ کسی فرد پر جرم ثابت نہ ہونے تک اسے قید میں رکھنا اور اس پر تشدد کرنا آئین کے آرٹیکل 10 اے کے منافی ہے کیونکہ آئین کے مطابق ریاست کے ہر فرد کو اپنی زندگی آزادی سے گزارنے کا پورا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز