یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںمیرے بیٹے کی بازیابی کیلئے ہماری مدد کرے،محمد حسن باجوئی

میرے بیٹے کی بازیابی کیلئے ہماری مدد کرے،محمد حسن باجوئی

خضدار(ہمگام نیوز)باغبانہ باجوئی کے رہائشی محمد حسن باجوئی انکی اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد نے خضدار پریس کلب میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میرا پورا خاندان نہایت متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں،ہمارا ذریعہ معاش صرف شعبہ ذراعت پر منحصر ہے محنت مزدوری سے اپنے بچوں کو تعلیم دلانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے،میرا ایک فرزند عبدالحفیظ بچپن سے ذہین اور ہونہار طالب علم رہا ہے جس نے میٹرک اورایف ایس سی پوزیشن لے کر پاس کیا اسکے شوق کو دیکھ کر ہم والدین نے اسے اعلی تعلیم دلانے کا فیصلہ کیا ان دنوں وہ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں فزکس میں ایم فل کررہا تھا،چھ ماہ بعد اسکا ایم فل مکمل ہونا تھا دوروز قبل وہ چھٹیاں گزارنے خضدار آیا ہوا تھا وہ اپنی شوق کی تکمیل اور فروغ تعلیم کی خاطر مقامی غیر سرکاری نجی تعلیمی ادارے میں بچوں کو تعلیم دے رہاتھا آٹھ فروری کو دوران کلاس اس کو دو نامعلوم افراد وہاں سے لے گئے جو تاحال واپس نہیں آیا، محمد حسن باجوئی نے کہا کہ اللہ گواہ ہے کہ ہمارا کسی سیاسی جماعت یا تنظیم سے کوئی تعلق نہیں، ہم کسی پر الزام تراشی نہیں کررہے ہم تمام مسلمان بھائیوں سے دست بستہ اپیل کرتے ہیں کہ خدارا ہما رے بیٹے کو واپس لانے میں ہما ری مدد کریں،عبدلحفیظ کی والدہ نے کہا کہ میں پیران سالی اور ضعیف العمر ہونے کے باوجو د اور عبدالحفیظ کی دو بہنیں اپنے بیٹے عبدالحفیظ کی تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے(سوئی دھاگہ)کا کام کرکے اسکی مالی مدد کرتے تھے تاکہ وہ پڑھ لکھ کر معاشرے کا کارآمد شہری بنے اور ہمارے سرکا سایہ بن کر مالی کفالت کرے،انہوں نے کہا کہ میں بھی تمام مسلمان بھائیوں سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے بیٹے کی بازیابی کے لئے ہماری مدد کرے،انہوں نے کہا کہ عبدالحفیظ کی بحفاظت واپسی کے لئے جہاں وہ طلبا کو تعلیم دے رہا تھا وہاں کے طلبا اور کچھ سیاسی لوگ اسکی واپسی کے لئے احتجاج کیا تھا ان سے بھی ہمارا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہماراکوئی سیاسی عزم ہے ہم تو صرف اپیل کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارا بیٹا عبدالحفیظ بے گناہ ہے آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے بیٹے عبدالحفیظ سے کوئی خطا سرزد ہوا ہے تو ہماری ضعیف العمری کو دیکھ کر اس کو معاف کردیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز