یکشنبه, اپریل 6, 2025
Homeخبریںمیرے والد، میر بشیر احمد، کو حب کے ایس پی کے دفتر...

میرے والد، میر بشیر احمد، کو حب کے ایس پی کے دفتر لے جایا گیا ہے، اُنہیں کہا گیا ہے کہ وہ اُسی صورت رہا ہوں گے جب میں خود گرفتاری دوں گا۔ ڈاکٹر صبیحہ بلوچ

شال (ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر صبیحہ بلوچ نے سماجی رابطے ایکس پر کہا ہے کہ کسی جرم کے الزام میں نہیں، بلکہ اس سیاسی مؤقف کی پاداش میں جو میں نے اپنایا ہے۔ اُنہیں کہا گیا ہے کہ وہ اُسی صورت رہا ہوں گے جب میں خود گرفتاری دوں گا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی رہنما نے مذید کہا ہے کہ یہ قانون نافذ کرنا نہیں، بلکہ سیاسی بلیک میلنگ ہے۔ جب ریاست کسی آواز کو خاموش کروانے میں ناکام ہو جاتی ہے، تو وہ اُس کے رشتہ داروں کو سزا دینے لگتی ہے۔ میرے والد اور میرے خاندان کو میری سرگرمیوں کی وجہ سے کئی بار ہراساں کیا گیا ہے۔

لیکن فاشزم یہ بھول جاتا ہے: نظریے اُن گھروں میں نہیں رہتے جن پر چھاپے مارے جا سکتے ہیں، بلکہ اُن دلوں میں بستے ہیں جو جھکنے سے انکار کرتے ہیں۔

ہم خاموش نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز