چهارشنبه, نوومبر 6, 2024
Homeخبریںمیرے والد اور بہن با اثر افراد کے حراست میں ہیں عبدالصمد 

میرے والد اور بہن با اثر افراد کے حراست میں ہیں عبدالصمد 

 

 

کوئٹہ:(ہمگام نیوز )کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قرآن پاک ہاتھ میں تھامے عبدالصمد اور ان کی اہلیہ نے کہا ہمارے خاندان کے افراد با اثر لوگوں کے حراست میں ہیں. انہوں نے کہا میرے والد میر حسن اور میری بہن کو علاقے کے بااثر افراد اغواءکرکے لئے گئے ہیں. ہمیں رشتہ جوڑنے کا جھانسہ دیا گیا تھا، جیسے ہی ہم ان کے یہاں پہنچے تو انہوں نے ہماری بہن اور والد کو قبضے میں لے لیا.

 

عبدالصمد اور ان کے اہلیہ کا تعلق بلوچستان کے علاقے سبی سے ہے انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے صوبائی حکومت اور دیگر اعلیٰ حکام سے خاندان والوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ان کا کہنا تھا بصورت دیگر وہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز