پنجشنبه, سپتمبر 19, 2024
Homeخبریںمیر زمان اور احمد نواز سمالانی کی جبری گمشدگی: لواحقین نے وی...

میر زمان اور احمد نواز سمالانی کی جبری گمشدگی: لواحقین نے وی بی ایم پی کو تفصیلات فراہم کر دیں

شال (ہمگام نیوز) 4 فروری 2024 کو مچھ سے کوئٹہ جاتے ہوئے میر زمان سمالانی اور احمد نواز سمالانی کو ڈیگاری ایف سی چیک پوسٹ سے قابض پاکستانی فورسز نے غیر قانونی طور پر حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔

لواحقین نے اس واقعے کی تفصیلات وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے پاس جمع کروا دی ہیں۔ ان کے ساتھ موجود تیسرے شخص، ثناء اللہ بنگلزئی کو اگلے دن چھوڑ دیا گیا، لیکن میر زمان اور احمد نواز کا ابھی تک جبری گمشدگی کے شکار ہیں۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کی بازیابی کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں، جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

وی بی ایم پی نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے اور ان کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز